کرم حملہ ، پارا چنار شہر میں سوگ ، کاروباری مراکز اور بازار بند

کرم

ضلع کرم میں مسافر گاڑیوں پر حملے میں جاں بحق 42 افراد کی میتیں پارا چنار پہنچا دی گئیں جہاں آج نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد آبائی علاقوں میں سپرد خاک کیا جائے گا۔

خوفناک حملے میں بڑی تعداد میں اموات پر پارا چنار میں سوگ کی فضا ہے اور تاجر برادری نے مکمل شٹر ڈاؤن کا اعلان کر رکھا ہے ، شہر میں کاروباری مراکز اور بازار بند ہیں۔

خیبر پختونخوا حکومت کا کرم حملے میں جاں بحق افراد کے لواحقین کیلئے مالی امداد کا اعلان

واضح رہے گزشتہ روز لوئر کرم  میں مسافر گاڑیوں پر نامعلوم افراد کے حملے میں خواتین اور بچوں سمیت 42 افراد جاں بحق اور 30 زخمی ہو گئے تھے تاہم حملے کی ذمہ داری کسی نے قبول نہیں کی تھی۔


متعلقہ خبریں