ہزاروں کی تعداد میں بھکاریوں کے نام ای سی ایل میں ڈال دیئے گئے


حکومت پاکستان نے ہزاروں کی تعداد بھکاریوں کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں ڈال دیے۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے سعودی عرب کے نائب وزیر داخلہ نے ملاقات کی جس میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید احمد المالکی بھی ملاقات میں موجود تھے۔

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور پاک سعودیہ تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ پیرا ملٹری فورسز، پولیس کے باہمی تبادلوں اور مشترکہ ٹریننگ کےامور پر گفتگو کی گئی۔

وزیرداخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد اور ریاض کو جڑواں شہر قرار دینے کی تجویز دی جس سے سعودی وزیر نے اتفاق کیا اور فیصلہ کیا گیا کہ اس معاملے پر مزید ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔

بھکاریوں کو حجاز مقدس جانے سے روکنے کیلئے عمرہ پالیسی کی تیاری جاری

پاکستان سے بھکاریوں کوسعودی عرب بھجوانے والے مافیا کی سرکوبی پر بات چیت ہوئی اور وزیر داخلہ نے بتایاکہ 4300 بھکاریوں کے نام ای سی ایل میں شامل کیے گئے ہیں اور سعودی عرب جانے والے بھکاریوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی ہے۔

محسن نقوی کا کہنا تھاکہ ایسے بھکاری مافیا کے خلاف ملک بھر میں مؤثر کریک ڈاؤن کیا جا رہا ہے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں