سر معافی تلافی کردیں، فواد چودھری کی توہین الیکشن کمیشن کیس میں استدعا

Fawad Ch

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت کے دوران استدعا کی کہ معافی تلافی کردی جائے۔

الیکشن کمیشن میں سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت ہوئی۔ جس میں سابق وفاقی وزیر پیش ہوئے۔

فواد چودھری نے کمیشن کے سامنے پیش ہو کر کہا کہ میں نے تینوں مقدمات میں معافی مانگ لی ہے۔ اور میں نے مقدمات میں معافی نامہ بھی جمع کرایا ہے۔

رکن الیکشن کمیشن خیبر پختونخوا جسٹس اکرام اللہ نے کہا کہ آج تو چارج فریم کرنا ہے۔

فواد چودھری نے استدعا کی کہ سر معافی تلافی کر دیں۔

یہ بھی پڑھیں: کیا صدر، وزیر اعظم، اسپیکر اور پارلیمنٹیرینز سب کو نکال دیں؟ سپریم کورٹ

رکن کمیشن نے کہا کہ آپ باہر جا کر وہی بات کر رہے ہیں یا فرق پڑ گیا؟۔ جس پر فواد چودھری نے جواب دیا کہ آج کل آپ توجہ میں نہیں۔ اور آپ اوروں کی باتیں بھول جاتے ہیں میری یاد رکھتے ہیں۔

رکن کمیشن نے کہا کہ اس مقدمے میں گواہ تو آئے ہیں وہ اپنی حاضری لگا دیں۔

بعد ازاں الیکشن کمیشن نے کیس کی سماعت 10 دسمبر تک ملتوی کر دی۔


متعلقہ خبریں