ہمیں اپنے شوہروں کے مذاق سمجھ نہیں آتے، اشنا ،اریبہ

اشنا اریبہ

معروف اداکارہ و ٹی وی میزبان اشنا شاہ اور ماڈل و اداکارہ اریبہ حبیب نے کہا ہے کہ باقی خواتین کے شوہروں کی طرح ان کے شوہر بھی ان کا مذاق اڑاتے ہیں اور ان کے مذاق انہیں سمجھ نہیں آتے۔

اریبہ حبیب نے حال ہی میں اشنا شاہ کے شو میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر گفتگو کی۔ ایک سوال پر اریبہ حبیب نے اداکاری کے مقابلے میں ماڈلنگ کو بہتر قرار دیا۔

بھارتی موسیقار اے آر رحمان اور انکی اہلیہ کے درمیان شادی کے 29 سال بعد علیحدگی

اداکاری کرنے کے بعد مداح ہر اداکارہ کو بہو، بہن اور بیوی کے روپ میں دیکھنا پسند کرتے ہیں، پھر ماڈلنگ کریں تو تنقید ہوتی ہے لوگ ان کے لباس پر انہیں مسلمان ہونے کے طعنے تک دیتے ہیں۔

پروگرام کے دوران اشنا شاہ نے اریبہ حبیب سے سوال کیا کہ کیا آپ کو معلوم ہے کہ ہمارے شوہر ہمارا مذاق اڑاتے ہیں؟ اس پر اداکارہ نے ہنستے ہوئے جواب دیا کہ بالکل وہ ہمارا مذاق اڑاتے ہیں۔

مشہور فلم ہم ساتھ ساتھ ہیں کو رد نہیں کیا، مادھوری

دونوں اداکاروں کا کہنا تھا کہ ان کے شوہر ان کی باتوں کا مذاق اڑاتے رہتے ہیں اور ان کے مذاق انہیں نہ تو سمجھ آتے ہیں اور نہ ہی ان میں ان کے ایسے مذاقوں کو سمجھنے کی اہلیت ہے۔

اشنا شاہ اوراریبہ حبیب نے مزاحیہ انداز میں بات کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ نہ صرف ان کے بلکہ باقی خواتین کے شوہر بھی بیویوں کا مذاق اڑاتے رہتے ہیں اور شوہروں کے ایسے مذاق بیویوں کو سمجھ نہیں آتے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں