رجسٹر وی پی این سے مثبت تنقید پر کوئی قباحت نہیں ، چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل


چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل علامہ ڈاکٹر راغب نعیمی نے وی پی این کے غیر شرعی ہونے کی وضاحت کردی ہے۔

نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وی پی این کا استعمال اکثر غیر اخلاقی امور میں ہورہا ہے،اگر وی پی این کو رجسٹر کردیتے ہیں اور مثبت تنقید کرتے ہیں تو کوئی قباحت نہیں۔

عاقب جاوید ون ڈے کرکٹ ٹیم کے ہیڈکوچ مقرر

علامہ ڈاکٹر راغب نعیمی نے نے مزید کہا کہ رجسٹرڈ یا غیر رجسٹرڈ وی پی این سے غیرمہذب مواد اور غلط پروپیگنڈا کیا جائے تو غیرشرعی ہوگا، لاؤڈاسپیکر اگر متعلقہ ایکٹ کےخلاف استعمال ہوگا تو اس پر پرچہ بھی ہوگا اورسزا بھی ہوگی۔

واضح رہے وی پی این کے معاملے پر فتویٰ دینے پر اسلامی نظریاتی کونسل کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں