اسموگ اور دھند کی وجہ سے لاہور سیالکوٹ موٹروے بند


پنجاب میں اسموگ اور دھند کی وجہ سے لاہور سیالکوٹ موٹروے بند کردی گئی ہے۔

موٹروے ایم 2، لاہور سے شیخوپورہ تک، ایم 3، لاہور سے درخانہ اور ایم 4 پنڈی بھٹیاں سے عبدالحکیم تک بند کردی گئی۔

پنجاب میں اسموگ کی شدت برقرار ہے، لاہور دنیا کے آلودہ شہروں میں بدستور سرفہرست ہے۔

ناسا کی جاری تصاویر میں پاکستان اور بھارت پر چھائی گہری اسموگ خلا سے تاحال نظر آرہی ہے، دلی اور لاہور کے درمیان علاقے میں فصلوں کی باقیات جلانے کی آگ بھی دیکھی جاسکتی ہے۔

ہواؤں میں تبدیلی سے پنجاب کے علاقوں میں اسموگ میں کمی آئی،مریم اورنگزیب

لاہور کے علاقے سی ای آر پی آفس کی فضا سب سے زیادہ آلودہ ہے، ایئر کوالٹی انڈیکس 1151 آیا۔

پاکستان انجیئنر نگ سروسز پر 1101 جبکہ مراتب علی روڈ پر 949 ریکارڈ کی گئی، دیگر شہروں میں ملتان 360 اے کیو آئی کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا۔


متعلقہ خبریں