پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار میں تیزی،ڈالر مزید سستا ہو گیا

اسٹاک ایکسچینج

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا اور 100انڈیکس میں 386 پوائنٹس کااضافہ دیکھنے میں آیا۔

کاروبارکے دوران انڈیکس 95 ہزار 150 پوائنٹس پرٹریڈ کرتے دیکھا گیا، واضح رہے گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز انڈیکس پہلی بار 95 ہزار کی سطح پر پہنچا تھا۔

سردیوں کی آمد کے ساتھ ہی سولر پینلز مزید سستے ہو گئے

آخری کاروبار دن 100 انڈیکس 571 پوائنٹس کے اضافے سے 94 ہزار 763 کی سطح پر بند ہو ا تھا،حصص بازار میں گزشتہ ہفتے آخری کاروباری دن 89 کروڑ شیئرز کے سودے 30.81 ارب روپے میں طے ہوئے جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 54 ارب روپے بڑھ کر 12 ہزار 206 ارب روپے رہی۔

دوران کاروبار انٹر بینک میں ڈالر مزید 7 پیسے سستا ہو گیا، انٹر بینک میں ڈالر 277 روپے 60 پیسے کی سطح پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔


متعلقہ خبریں