گرے لسٹ کے معاملے پر چین نے پاکستان کی حمایت کر دی

گرے لسٹ: دنیا دہشت گردی کیخلاف پاکستانی قربانیوں کا اعتراف کرے، چین | urduhumnews.wpengine.com

بیجنگ: پاکستان کا نام فائننشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کی جانب سے گرے لسٹ میں ڈالے جانے پر چین نے کہا ہے کہ دنیا کو دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف کرنا چاہیے۔

چینی وزارت دفاع کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف پاکستانی اقدامات کو نا صرف چین بلکہ دنیا بھر میں سراہا گیا ہے، دہشت گردی کے خلاف پاکستان اور پاکستانی عوام کی قربانیاں سب کے سامنے ہیں اور ہمیں ان قربانیوں کا اعتراف کرنا چاہیے۔

وزارت دفاع کے ترجمان لوکانگ نے کہا کہ پاکستان نےانتہائی مشکل حالات میں قربانیاں دیں اور دہشت گردی کے خلاف عالمی تنظیم کی مدد کی، امید ہے دنیا پاکستان پر دباؤ ڈالنے اور تنقید کرنے کے بجائے دہشت گردی کے خلاف اس کی کوششوں کو مثبت اور غیر جانبدارانہ انداز میں دیکھے گی۔

انہوں نے کہا کہ چین اور پاکستان اسٹریٹجک حلیف ہیں لیکن ہم دہشت گردی کے خلاف بھی پاکستان کی مدد کرنے کے خواہشمند ہیں۔


متعلقہ خبریں