پی ٹی آئی پشاور سٹی میں اختلافات ، ایک اور نائب صدر نے استعفیٰ دیدیا

تحریک انصاف

پاکستان تحریک انصاف پشاور سٹی کی تنظیم میں اختلافات مزید بئھ گئے، ایسٹ کے نائب صدر عباس خان نے بھی عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

عباس خان نے استعفیٰ ضلعی صدر کو ارسال کرتے ہوئے کہا ہے کہ ذاتی وجوہات کے باعث عہدے سے مستعفی ہو رہا ہوں۔

احتجاج سے قبل پی ٹی آئی پشاور میں اختلافات، 2 استعفے آ گئے

اس سے قبل پشاور سٹی کے سینئر نائب صدر ملک اسلم اور جنرل سیکرٹری تقدیر علی نے بھی اپنے عہدوں سے استعفیٰ دے دیا تھا، تقدیر علی نے اپنا استعفے کا باضابطہ اعلان ویڈیو پیغام کے ذریعے کیا۔

ذرائع کے مطابق پشاور سے مزید عہدیداروں کے استعفے آنے کا امکان ہے ، ضلعی قیادت کی جانب سے مستعفی ہونے والے عہدیداروں کو منانے کی کوششیں ناکام ہو گئی ہیں۔


متعلقہ خبریں