فٹا فٹ انصاف،وفاقی محتسب افسران کی کوٹلی میں کھلی کچہری،موقع پر شکایات نمٹا دیں

وفاقی محتسب

وفاقی محتسب کے افسران کی طرف سے کوٹلی آزاد کشمیر میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا، متعدد شکایات موقع پر ہی نمٹا دی گئیں۔

وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی کی ہدایت پر وفا قی محتسب سیکرٹریٹ کے ڈائریکٹر جنرل محمد اشفاق احمد اور کنسلٹنٹ خالد سیال نے کوٹلی آزاد کشمیر میں کھلی کچہری کے دوران وفاقی اداروں کے خلاف شکایات سنیں اور شکایات کے ازالے کے لئے متعلقہ اداروں کے افسران کو موقع پر ہی ہدایات جاری کرکے متعدد شکایات موقع پر ہی نمٹا دیں۔

کھلی کچہری میں بڑی تعداد میں شکایت کنندگان نے شرکت کی اور پاسپورٹ آفس، ہائر ایجوکیشن کمیشن، پوسٹل لائف انشورنس، اسٹیٹ لائف انشو رنس، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام، پاکستان پوسٹ آفس اور قومی بچت سمیت وفاقی محکموں کے خلاف کثیر تعداد میں شکایات پیش کیں۔

و فاقی محتسب کے افسران نے بعض شکایات پر موقع پر ہی ہدایات دیں جبکہ بعض شکایات متعلقہ محکمہ جات کے سربرا ہان کے ذریعے حل کروانے کی یقین دہانی کروائی۔
ڈائریکٹر جنر ل نے کہا کہ آزاد کشمیر میں قائم وفاقی اداروں کے جملہ افسران و ملازمین قانون و قاعدے کے مطابق اپنے فرائض سرانجام دیں۔

وفاقی محتسب کے افسران کی میر پور آزاد کشمیر میں کھلی کچہری

کھلی کچہری کے بعد وفاقی محتسب کے افسران نے اخباری نمائندوں سے ملا قا ت کے دوران وفا قی محتسب کے اقدا مات، اختیارات، دائرہ کا ر اور شکایات داخل کرانے کے طریق کار کے بارے میں تفصیلی گفتگو کی۔

قبل ازیں وفا قی محتسب کے افسران نے وفاقی محتسب کے بارے میں آگاہی لیکچر بھی دیا، انہوں نے کھلی کچہری کے اغراض ومقاصد اور طریقہ کار کے بارے میں شکایات کنندگان کو بریف کیا۔

و فاقی محتسب کے افسران نے کہا کہ کوئی بھی شہری سادہ کاغذ پر وفاقی محتسب کے نام درخواست دے سکتا ہے۔ وفا قی محتسب کا ادارہ 60 دنوں کے اندر ہر شکایت پر فیصلہ کردیتا ہے۔

گزشتہ سال وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی نے ایک لاکھ 93 ہزار سے زائد شکایات کے فیصلے کیے جو ایک ریکارڈ ہے۔ انھوں نے بتایا کہ وفاقی محتسب نے آزادکشمیر کے عوام کی سہولت اور وفاقی اداروں کے خلاف شکایات کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر مظفرآباد میں بھی وفاقی محتسب کا علاقائی دفتر قائم کردیا ہے، جہاں وفاقی اداروں کی بد انتظامی کے خلاف شکایات داخل کی جا سکتی ہے۔


متعلقہ خبریں