مرغی کے گوشت کی قیمت میں 21 روپے فی کلو اضافہ

مرغی کا گوشت

لاہور،مرغی کے گوشت کی قیمت میں اچانک بڑا اضافہ ہو گیا۔

مرغی کا گوشت 21 روپے فی کلو مہنگا ہو گیا جس کے بعد مرغی کے گو شت کی فی کلو قیمت 490 روپے سے 511 روپے پر چلی گئی ہے۔

سرکاری نرخنامے کے مطابق زندہ مرغی کی قیمت میں 15 روپے فی کلو اضافہ ہوا ہے جس کے بعد برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 339 روپے جبکہ پرچون ریٹ 353 روپے کلو ہو گیا ہے۔

بٹ کوائن 89 ہزار 637 ڈالر کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

انڈوں کی فی درجن قیمت میں مزید دو روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد فی درجن انڈے334 روپے کی سطح پر آ گئے ہیں۔

ملتان میں زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 322 روپے کلو، پرچون ریٹ 336 روپے کلو جبکہ گوشت 485 روپے کلو ہے، انڈوں کی فی درجن قیمت 330 روپے مقرر کی گئی ہے۔

اسلام آباد میں گزشتہ روز مرغی کا گوشت 520 روپے کلو فروخت ہوتا رہا، ملک کے دیگر شہروں میں مرغی اور انڈوں کے نرخ مختلف ہیں۔


متعلقہ خبریں