بھارت کے چیمپئنز ٹرافی کیلئے پاکستان میں کھیلنے سے انکار پر انٹرنیشنل کرکٹ فینز بھی میدان میں آگئے

Pak India Match

بھارت کے چیمپئنز ٹرافی کیلئے پاکستان میں کھیلنے سے انکار پر انٹرنیشنل کرکٹ فینز بھی ایکشن میں آگئے۔

انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم کے فین پیچ بارمی آرمی نے بھارت کے فیصلے پر پوسٹ شیئر کی،انگلینڈ بارمی آرمی کی پوسٹ پر مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے فینز نے شدید ردِعمل ظاہر کیا۔

اسموگ کی اصل وجہ ٹرانسپورٹ ہے،خواجہ آصف

اینڈی ہبرٹ نے لکھا کہ بھارت نہ کھیلے تو ان کی جگہ کسی اور ٹیم کو موقع دیا جائے،پیٹر اسمتھ نامی شخص نے کہا کہ بھارت کے چیمپئنز ٹرافی میں نہ آنے پر پاکستان کو میچ کے پوائنٹس دیے جائیں۔

فرینک ایم پی اینٹ وِسل نامی فین نے کہا کہ بھارت کو ٹورنامنٹ سے نکال کر اگلے کوالیفائنگ ٹیم کو شامل کیا جائے،ایڈریان موٹرم نے تبصرہ کیا کہ کرکٹ ایک کھیل ہے، سیاسی ہتھیار نہیں، بھارتی کھلاڑی ضرور کھیلنا چاہیں گے۔

چیمپئنز ٹرافی کے لیے بھارتی ٹیم کو پاکستان ضرور آنا چاہیے،نوازشریف

آئرش فین نک سمپسن نے کمنٹ کیا کہ آئرلینڈ کو موقع دینا چاہیے کیوں کہ وہ کم از کم پاکستان آ کر کھیلیں گے،جان سمپسن نے دلچسپ تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کے بغیر ٹورنامنٹ اور بہتر ہوگا۔

مائیکل قزارو نامی فینز نے کہا کہ بھارت ہار چکا ہے، کم از کم باقی ٹیمیں کھیلنے کی جرات رکھتی ہیں،نیل پونٹنی نے کمنٹ کیا کہ بھارتی کرکٹ کی حمایت بند کریں اور انہیں ٹورنامنٹ سے باہر کریں۔

وزارت مذہبی امور کا انٹرنیٹ پر موجود قابل اعتراض مواد بلاک کرنے کیلئے پی ٹی اے کوخط

سائمن ٹیلر نامی شخص نے کہا بھارت کو ٹورنامنٹ سے نکالیں، باقی دنیا کے لیے وہاں کھیلنا محفوظ ہے،اس لیے حصہ نہ لینے کی کوئی وجہ نہیں، یہ صرف چھوٹی ذہنیت کی سیاست ہے۔


متعلقہ خبریں