پنجاب میں اسموگ کے خاتمے کیلئے پہلی10سالہ جامع پالیسی بنالی ،مریم اورنگزیب

maryam aurangzeb

لاہور: پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے اسموگ کے خاتمے کے لیے پہلی 10 سالہ جامع پالیسی بنا لی ہے۔

پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اسموگ کے خاتمے کے لیے پہلی دفعہ شارٹ ٹرم، مڈیم ٹرم اور لانگ ٹرم پالیسی بنائی ہے۔ ہر سیکٹر کو اہداف دیئے اور وزیراعلیٰ خود کارکردگی کی مانیٹرنگ کر رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسموگ کے خاتمے کے لیے انوائرمنٹ پروٹیکشن ایجنسی کو جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ کیا گیا۔ اور پہلی دفعہ پنجاب میں پیٹرول اسٹیشنز پہ پیٹرول کی کوالٹی کی چیکنگ ہو رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جعلی مقدمات میں گرفتاریاں ہو رہی ہیں، علی امین گنڈاپور

مریم اورنگزیب نے کہا کہ پہلی دفعہ قوانین میں تبدیلی کر کے اسموگ کے خاتمے کے لیے کام کر رہے ہیں۔ اور مریم نواز حکومت کے اچھے کاموں کی تعریف پر عدالت کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں بھی دنیا بھر کی طرح سورج کی روشنی میں کاروبار کرنے کی عادت اپنانا ہو گی۔ اور اگر ہم سب اسموگ کا خاتمہ چاہتے ہیں تو اپنے رویئے اور عادتیں بدلنا ہوں گی۔ حکومت کا فیل اور پاس ہونے کا معاملہ نہیں بلکہ یہ بحیثیت قوم فیل یا پاس ہونے کا مسئلہ ہے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں