پشاور میں پولیس لائنز دھماکے کا مرکزی ملزم گرفتار کر لیا۔
اس حوالے سے آئی جی خیبر پختونخوا نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملزم محمد ولی سابق پولیس کانسٹیبل ہے، تعلق پشاور سے ہے، ملزم نے پولیس لائنز مسجد پر خودکش حملہ آور کو ہدف کی نشاندہی، ریکی اور ٹارگٹ پر پہنچانے میں مدد کی۔
انہوں نے بتایا کہ ملزم خود کش حملہ آور کو خیبر سے پیر زکوڑی تک لے کر آیا، ملزم افغانستان سے خودکش جیکٹس، خودکش حملہ آورروں اور دھماکہ خیز مواد کی ترسیل میں ملوث ہے۔
ٹانک، پولیس لائنز پر حملہ، اہلکار شہید
ان کا کہنا تھا کہ ملزم کا تعلق فتنہ الخوارج کی ذیلی تنظیم جماعت الاحرار سے ہے۔