مارکو روبیو کو امریکی وزیر خارجہ اور مائیکل والز کو مشیر قومی سلامتی بنائے جانیکا امکان

ڈونلڈ ٹرمپ

امریکا کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نئے وزیر خارجہ کیلئے مارکو روبیو کے نام پر اتفاق کر لیا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق فلوریڈا سے تعلق رکھنے والے سینیٹر روبیو کو امریکی وزیر خارجہ جبکہ مائیکل والز کو قومی سلامتی مشیر بنائے جانے کا امکان ہے۔

ٹرمپ حکومت آنے سے پاکستان اور امریکا کے تعلقات پر کوئی اثر نہیں پڑے گا ، ترجمان دفتر خارجہ

مائیکل والز افغانستان کی جنگ لڑ چکے ہیں، وہ ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی ساتھی اور 5 نومبر کے انتخابات میں رکن کانگریس منتخب ہوئے ہیں، ان کا تعلق بھی فلوریڈا سے ہے۔

اس سے پہلے ٹرمپ اقوام متحدہ میں امریکی مندوب کے لیے ایلس اسٹیفانک کا نام تجویز کر چکے ہیں ، اسٹیفانک ٹرمپ کیلیے بڑی فنڈ ریزنگ کرتی رہی ہیں۔


متعلقہ خبریں