190 ملین پائونڈز ریفرنس ، عمران خان نے عدالتی سوالنامے کے جواب کیلئے وقت مانگ لیا

عمران خان

190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے سوالنامے کے جواب جمع نہیں کرائے۔

احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نےاڈیالہ جیل میں ریفرنس کی سماعت کی ، بانی پی ٹی آئی کو کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا  جبکہ بشریٰ بی بی بھی سماعت کیلئے اڈیالہ جیل آئیں۔

  چیئرمین پی سی بی کے خلاف  درخواست کی سماعت ، اسلام آباد ہائیکورٹ وکیل پر برہم

وکیل صفائی نے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے حکم دیا ہے کہ پہلے بریت کی درخواستوں پر فیصلہ کیا جائے ،عدالت نے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کا اس حوالے سے کوئی حکمنامہ موصول نہیں ہوا۔

نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ ملزمان عدالت میں موجود ہیں ، 342 کے بیان ریکارڈ کئے جائیں، وکیل صفائی نے کہا کہ 79 سوالات پر مشتمل سوالنامہ ہے، اس کیلئے وقت درکار ہے، 342 کے بیان کیلئے 14 دن کا وقت دیا جائے ، بعد ازاں عدالت نے سماعت 13 نومبر تک ملتوی  کر دی۔


متعلقہ خبریں