سرکاری اسکیم کے تحت حج درخواستوں کی وصولی رواں ہفتے سے شروع ہو گی

سرکاری اسکیم

حج 2025 کے لئے سرکاری اسکیم کے تحت درخواستوں کی وصولی رواں ہفتے سے شروع ہو گی۔

رواں برس سرکاری اسکیم میں پہلی ترجیح اس سال ہی درخواست دینے والوں کو دی جائے گی، وفاقی وزیر مذہبی امور چودھری سالک حسین آئندہ ایک دوروز میں حج پالیسی کااعلان کریں گے جس کے تحت قومی بینکوں میں حج درخواستوں کی وصولی کا شیڈو ل دیا جائے گا۔

مجھے لگتا ہے بانی پی ٹی آئی کو 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا ہوگی، رانا ثنا اللہ

ذرائع کے مطابق رواں ہفتے سے ہی درخواستوں کی وصولی کا سلسلہ شروع کیا جائے گا جو نومبر کے آخر تک جاری رہے گا، آئندہ سال حج کیلئے پا کستان کا حج کوٹہ 1 لاکھ 79 ہزار 210 ہے اور سرکاری اسکیم کے تحت درخواست گزاروں کا انتخاب قرعہ اندازی سے کیا جائے گا۔

حج پر جانے والے عازمین کیلئے درخواست فارم کیساتھ صحت سے متعلق بیان حلفی جمع کروانا لازمی ہوگا۔


متعلقہ خبریں