جلسے میں امریکی جھنڈا لہرانا جعلی حکومت کا سوچا سمجھا منصوبہ ہے ، بیرسٹر سیف

بیرسٹر سیف

تحریک انصاف کے صوابی جلسے میں امریکی جھنڈا لہرانے پر مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف کا ردعمل آ گیا۔

بیرسٹر سیف نے اس عمل کو جعلی حکومت کا سوچا سمجھا منصوبہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ جعلی حکومت اس قسم کے اوچھے ہتھکنڈوں کی ماہر ہے ، اس قسم کی حرکتوں سے جعلی حکومت بانی پی ٹی آئی کو عوام کے دلوں سے نہیں نکال سکتی۔

بانی پی ٹی آئی اسی ماہ کال دیں گے، سب کو نکلنا ہوگا، علی امین گنڈاپور

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے بھی امریکا کا جھنڈا لہرانے پر غم و غصے کا اظہار کیا ہے ، جھنڈا لہرانے سے ہمارا کوئی تعلق نہیں ، جھنڈا لہرانے والے شخص کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

 

 


متعلقہ خبریں