سعودی عرب کی تاریخ میں پہلی بار صحرا میں برفباری

Snowfall

ریاض: سعودی عرب کے صحرا الجوف میں پہلی بار برفباری ریکارڈ کی گئی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے دنیا کے بیشتر ممالک کی طرح سعودی عرب بھی متاثر ہو رہا ہے۔

سعودی عرب سمیت دیگر عرب ممالک کا شمار صحرائی اور گرم علاقوں میں ہوتا ہے۔ لیکن سعودی عرب میں تیز بارشیں، ژالہ باری، آبشاریں بننے، پہاڑوں اور صحراؤں میں ہریالی بھی ریکارڈ کی جاچکی ہے۔

اس حوالے سے متحدہ عرب امارات کے قومی مرکز برائے موسمیات کا کہنا ہے کہ موسم کا یہ غیر معمولی واقعہ بحیرہ عرب میں درجہ حرارت کے کم دباؤ سے پیدا ہوا۔

واقعہ اس لیے حیرت کا باعث ہے کیونکہ عرب خطے کا درجہ حرارت 55 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھ جاتا ہے۔ اس لیے ٹھنڈ کا اچانک ابھرنا واقعی حیران کن تھا۔

یہ بھی پڑھیں: گجرات میں کسان نے اپنی خوش قسمت گاڑی دفنا دی

اس رجحان کی وجہ سے سعودی عرب اور ہمسایہ ملک متحدہ عرب امارات میں گرج چمک کے ساتھ اولے اور بارش بھی ہوئی۔ برف باری کے بعد صحرائی علاقے الجوف کا منظر ہی بدل گیا جسے دیکھنے کے لیے شہریوں کی بڑی تعداد نے وہاں کا رخ کیا۔

الجوف میں برفباری کے بعد کے مناظر کی بہت سی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔


متعلقہ خبریں