اسٹیج ڈرامہ کے معروف پروڈیوسر اور ہدایتکار فرقان حیدر رضوی امریکا میں انتقال کر گئے

فرقان حیدر رضوی

اسٹیج ڈرامہ کے معروف پروڈیوسر اور ہدایتکار سید فرقان حیدر رضوی امریکا میں انتقال کر گئے۔

اہل خانہ نے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ سید فرقان حیدر رضوی گردوں کے عارضے میں مبتلا تھے، سید فرقان حیدر کی نماز جنازہ آج ڈیلاس کے مومن سینٹر میں ادا کی جائے گی۔

معروف بالی ووڈ اداکارہ ملائکہ اروڑا کے والد نے چھت سے چھلانگ لگا کر خودکشی کر لی

فرقان حیدر نے اسٹیج ڈراموں کی دنیا میں معین اختر اور عمر شریف جیسے فنکاروں کو روشناس کرایا، ان کے ڈرامے ’بکرا قسطوں پر‘، ‘مصیبت در مصیبت’، اور ‘بچاؤ معین اختر’ نے پاکستانی اسٹیج ڈراموں کو عالمی سطح پر پذیرائی دلائی۔

انہوں نے اپنے دور میں 250 سے زائد اسٹیج ڈرامے پیش کیے، جن میں معاشرتی پیغامات اور حالات حاضرہ کو مرکزی حیثیت دی گئی۔

 

 


متعلقہ خبریں