شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران 6 خارجی دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے اسپن وام میں خفیہ اطلاعات پر کی جانے والی کارروائی میں 6 خارجی زخمی بھی ہوئے، ہلاک ہونے والے خارجیوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کر لیا گیا۔
کوئٹہ ریلوے اسٹیشن دھماکہ ،21 افراد جاں بحق، 30 سے زائد افراد زخمی
آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک خارجی دہشتگرد متعدد کارروائیوں اور معصوم شہریوں کے قتل میں ملوث تھے ، سکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔