صدر مملکت نے سروس ٹریبونل کے 4ممبران کی تقرری کردی

صدر مملکت

صدر مملکت آصف علی زرداری نے سروس ٹریبونل کے 4 ممبران کی تقرری کردی۔

وزارت قانون نے 4 ممبران کی تقرری کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے جس کے مطابق بلال خٹک اور چودھری عبد القیوم ممبر جوڈیشل تعینات ہوئے ہیں۔

چودھری محمد اکرم خاکسار اور سروت طاہرہ حبیب بھی ممبر جوڈیشل تعینات ہوئے ہیں۔

اسلام آباد، لاہور اور کراچی سروسز ٹریبونل میں ہزاروں کیسز التواء کا شکار

نوٹی فکیشن کے مطابق ممبران کی تقرری 3 سال کیلئے ہوگی جس میں توسیع نہیں ہوسکے گی۔ نوٹیفکیشن کی کاپی تمام متعلقہ وزارتوں اورحکام کوبھجوادی گئی ہے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں