نوشہرہ ، شادی تقریب میں زہریلا کھانا کھانے سے 17 افراد کی حالت غیر

حالت غیر

فائل فوٹو


نوشہرہ کےعلاقے گنڈیری میں شادی کی تقریب میں زہریلا کھانا کھانے سے 17 افراد کی حالت غیر ہوگئی جنہیں اسپتال پہنچا دیا گیا۔

مقامی لوگوں کے مطابق ریسکیو 1122 کی ایمبولینس نے 10 افراد کو اسپتال منتقل کیا جبکہ  سات افراد کو پرائیویٹ گاڑیوں میں اسپتال پہنچایا گیا۔

کوئٹہ ریلوے اسٹیشن دھماکہ ،3 افراد جاں بحق، 20 سے زائد افراد زخمی

اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ فی الحال اسپتال داخل ہونے والے افراد کی صحیح تعداد نہیں بتا سکتے، زہریلا کھانے والے افراد کی طبی امداد جاری ہے۔

پولیس کے مطابق متاثرہ افراد نے زہریلا کھانا کھایا ہے، واقعے کے حقائق جانے کیلئے تفتیش  جاری ہے جلد وجہ پتہ چل جائے گی۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں