پاکستان اور پرتگال نے دوطرفہ اقتصادی تعلقات، تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے مشترکہ وزارتی کمیشن قائم کرنے کا عمل شروع کرنے پر اتفاق کیا ہے۔
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے پرتگال کے وزیر مملکت و خارجہ امور پاؤلو رینجل کے ساتھ اسلام آباد میں مشترکہ پریس گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجوزہ کمیشن دونوں ممالک کے درمیان تعاون بڑھانے اور کاروباری شعبے کو درپیش رکاوٹیں دور کرنے کے لیے باضابطہ پلیٹ فارم فراہم کرے گا۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان پرتگال بزنس فورم کا پہلا اجلاس باقاعدگی سے منعقد کیا جانا چاہیے تاکہ دونوں ممالک کی کمپنیوں کو کاروباری شراکت دار تلاش کرنے اور مشترکہ منصوبوں کے مواقع سے فائدہ اٹھانے میں مدد مل سکے۔
انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان ملاقاتوں میں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور دوطرفہ سیاسی مشاورت کے ذریعے طے پانے والے معاملات پر پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا۔
وزیر خارجہ نے دونوں ممالک کی پارلیمانوں کے درمیان روابط بڑھانے اور پاکستان پرتگال پارلیمانی فرینڈشپ گروپ قائم کرنے کی تجویز بھی دی۔
Deputy Prime Minister/Foreign Minister Senator Mohammad Ishaq Dar @MIshaqDar50 held delegation-level talks with H.E. Paulo Rangel, Minister of State and Foreign Affairs of Portugal, at the Ministry of Foreign Affairs today.
The two sides reviewed the full spectrum of Pakistan–Portugal relations and discussed ways to expand trade and investment. They explored cooperation in agriculture, particularly olive cultivation and processing, as well as renewable energy and maritime connectivity. Discussions also covered the establishment of a Joint Ministerial Commission and closer business linkages to advance bilateral economic cooperation.
The DPM/FM highlighted opportunities for closer cooperation in education, information technology, culture and sports, as well as legal migration pathways for skilled workers. He also underscored the importance of parliamentary diplomacy in strengthening bilateral engagement.
The two sides also discussed cooperation at the United Nations and Pakistan–EU relations, including GSP+. They exchanged views on regional and international developments and reaffirmed the importance of dialogue, diplomacy and the peaceful settlement of disputes.
— Ministry of Foreign Affairs – Pakistan (@ForeignOfficePk) November 23, 2026
پرتگال کے وزیر خارجہ پاؤلو رینجل نے کہا کہ ان کا وزارتی سطح پر 19 سال بعد پاکستان کا دورہ ہے۔ پرتگال پاکستان کے ساتھ بالخصوص اقتصادی شعبے میں تعلقات مزید مضبوط بنانے کا خواہاں ہے۔
انہوں نے پاکستان کے لیے یورپی یونین کے جی ایس پی پلس پروگرام کے تحت پرتگال کی مکمل حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک یورپی سطح پر تعاون بڑھا کر باہمی اقتصادی فوائد حاصل کر سکتے ہیں۔
پاؤلو رینجل نے مشترکہ وزارتی کمیشن کے قیام کو اقتصادی روابط بڑھانے کے لیے اہم قرار دیا اور کہا کہ بزنس فورم دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات کو فروغ دینے میں مددگار ثابت ہوگا۔
انہوں نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پاکستان کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان عالمی سطح پر قیام امن کے لیے اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مشرق وسطیٰ، غزہ اور فلسطین کے معاملات پر پاکستان کی سفارتی کوششیں قابل قدر ہیں۔
H.E. Paulo Rangel, Minister of State and Foreign Affairs of Portugal, was received by Deputy Prime Minister/Foreign Minister Senator Mohammad Ishaq Dar @MIshaqDar50 at the Ministry of Foreign Affairs today.
The two leaders will hold a tête-à-tête, followed by delegation-level talks, to review bilateral relations and discuss ways to further strengthen cooperation across areas of mutual interest.
— Ministry of Foreign Affairs – Pakistan (@ForeignOfficePk) November 23, 2026
پاؤلو رینجل نے خلیجی خطے کی صورت حال کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی ثالثی کے بغیر حالات کہیں زیادہ مشکل ہو سکتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ پرتگال جنوری 2027 میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی گردشی صدارت سنبھالے گا اور اس دوران پاکستان کے ساتھ قریبی سفارتی رابطے برقرار رکھنا چاہتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پرتگال سلامتی کونسل میں پاکستان کے کثیرالجہتی تعاون، اقوام متحدہ کے چارٹر اور عالمی امن کے تجربے سے بھی سیکھنا چاہتا ہے۔
پرتگالی وزیر خارجہ نے پرتگال میں مقیم پاکستانی برادری کو متحرک اور معاشرے میں مل جل کر رہنے والی کمیونٹی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس نے دونوں ممالک کے تعلقات مضبوط بنانے میں کردار ادا کیا ہے۔
یاد رہے کہ پاؤلو رینجل 22 سے 23 نومبر تک دو روزہ دورے پر پاکستان آئے ہیں۔ ان کے ہمراہ کاروباری وفد بھی ہے جو پہلے پاکستان پرتگال بزنس فورم میں شرکت کر رہا ہے۔



