سینیٹ کمیٹی، صہیونیت اپنانے، تبلیغ و اشاعت پر 3 سال قید و جرمانے کا بل منظور

senate

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی داخلہ نے صہیونیت بطور مذہب اپنانے اور اس کے لٹریچر کی تبلیغ و اشاعت کے خلاف بل متفقہ طور پر منظور کیا ہے۔

قائمہ کمیٹی برائے داخلہ میں ن لیگ کے سینیٹر افنان اللہ خان کی جانب سے بل پیش کیا گیا،متن کے مطابق صہیونیت کو بطور مذہب اپنانا اور جان بوجھ کر اس کے مخصوص نشانات کے ذریعے اس کی تبلیغ و اشاعت کرنا جرم ہوگا، ایسے مجرم کو تین سال سزا اور 40 ہزار روپے جرمانہ کیا جائے گا۔

پی ٹی آئی کے ایم این اے شفقت عباس اعوان پر بجلی چوری کا مقدمہ درج

صہیونیت کے ذریعے معاشرے میں تفریق اور لوگوں میں نفرت پیدا کرنے کی پاداش میں بھی 3 سال سزا اور 40 ہزار روپے جرمانہ یا دونوں کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ محکمہ داخلہ خیبر پختونخوا اور سندھ پہلے ہی اس بل کی حمایت کر چکے ہیں۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں
WhatsApp