اسلام آباد میں ایس ایم جی گن کا استعمال کرنے والا ایک اور ڈکیت گینگ سامنے آگیا

ٹریفک پولیس

اسلام آباد(محمد ظریف )وفاقی دارالحکومت میں ایس ایم جی گن کا استعمال کرنے والا ایک اور ڈکیت گینگ سامنے آگیا ۔

بری امام کے علاقے میں مسلح ملزمان نے ڈکیتی کی ،واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ملزمان کی جانب سے سرعام جدید اسلحے کا استعمال اور فائرنگ کی گئی جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

قومی بچت سکیموں کے شرح منافع میں کمی کردی گئی

تھانہ سیکرٹریٹ کی جانب سے درج ایف آئی آر میں نور پور شاہاں کے رہائشی دوکاندار سمیع اللہ کا کہنا ہے ہے کہ میں بری امام چوک میں موبائل شاپ چلاتا ہوں 5 نومبر کی رات سوا دس کے قریب دو موٹر سائیکلوں پر چار مسلح افراد آئے کچھ ہی دیر میں خاتون میری دوکان میں داخل ہوئی۔

ایک کے ہاتھ میں بیگ تھا تین مسلح افراد نے ہم پر اسلحہ تان لیا جبکہ ایک لڑکا جس کے ہاتھ میں بیگ تھا اس نے کیش کاؤنٹر سے رقم 6لاکھ 30ہزار روپے نکال لیے ان ملزمان کی ہائیٹ تقریبا 5فٹ 6انچ سے 8 انچ تک تھی۔

چینی کے بعد دالوں کی قیمتوں میں بھی بڑی کمی

ملزمان نے شلوار قمیض اور جوگر پہن رکھے تھے جو آپس میں پنجابی بول رہے تھے ملزمان نے واردات کے بعد واپس جاتے ہوئے اسلحہ سے فائرنگ کی ملزمان اتنے گھبرائے ہوئے تھے کہ وہ فرار ہوتے وقت موٹر سائیکل سے بھی گرے لیکن ملزمان کے پاس جدید اسلحہ دیکھ کر کوئی سامنے نہیں آیا اور نہ کسی شخص نے ملزمان سے مزاحمت کی ۔

ڈونلڈ ٹرمپ کے صدربننے کے بعدان کیخلاف مقدمات خاتمے پرکام شروع

حالاں کہ چوک میں کافی لوگ موجود تھے،واقعہ کی ویڈیو بھی سامنے آئی ہے، ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے جبکہ ڈی آئی جی آپریشنز نے واقعہ کا نوٹس لیکر ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں