جلد انصاف کی فراہمی،چیف جسٹس کا اصلاحاتی منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ


چیف جسٹس نے جلد انصاف کی فراہمی کیلئے اصلاحاتی منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

سپریم کورٹ کی جانب سے جاری اعلامیہ کےمطابق چیف جسٹس نے جلد انصاف کی فراہمی کیلئے اصلاحاتی منصوبے کی تیاری شروع کر دی ،اہم اور پسماندہ طبقات کے مقدمات ترجیحی بنیاد پر نمٹائے جائیں گے۔

جج ہمایوں دلاورکیخلاف کرپشن کیس سیاسی دبائوپر درج ہوا، اینٹی کرپشن افسرکا انکشاف

مختلف شعبوں کے ماہرین پر مشتمل ٹیم نے دستیاب وسائل کا جائزہ لیا،اصلاحاتی اقدامات سے مقدمات کا بوجھ کم اور بہتر انصاف کی فراہمی ہوگی۔

سپریم کورٹ میں اصلاحاتی منصوبے پر تمام فریقین کو اعتماد میں لیا جائے گا،عدالتی عملہ اور وکلا کو بھی مشاورت میں شامل کیا جائے گا۔

ویرات کوہلی کی ٹیسٹ کرکٹ میں مسلسل تنزلی ، 22 ویں نمبر پر چلے گئے

قابل عمل منصوبے کے مسودے کو عوامی بحث کے بعد حتمی شکل دی جائے گی۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں