زندگی میں رشتے نبھانے کیلئے محبت اور اعتماد ضروری ہے ، سیمی راحیل

رشتے

 سینئر اداکارہ سیمی راحیل نے کہا ہے کہ زندگی میں رشتے نبھانے کیلئے محبت اوراعتماد  ضروری ہے۔

سیمی راحیل نے کہا کہ رشتوں میں سمجھوتے یہ دو طرفہ ہوتے ہیں، رشتے بہتر طریقے سے چلانے کے لیے دونوں شراکت داروں کو ایک دوسرے کو محبت اورجگہ  دینی چاہیے۔

 کم عمری میں شادی سب سے بڑی غلطی تھی، نادیہ خان

انہوں نے بتایا کہ میرے شوہر نے کبھی مجھ سے سوال نہیں کیا  کہ میں سیٹ سے دیر سے کیوں آئی نہ  یہ  پوچھا کہ تم کہاں تھیں؟ ہم نے ایک دوسرے کو جگہ دی۔ یہ وہ چیز ہے جو آج کی نسل میں نہیں ہے۔

انہوں نے اپنے شوہر کے نام جاری پیغام میں کہا کہ میں اپنے شوہرکو کہنا چاہتی ہوں کہ وہ میری زندگی میں سب سے بہترین چیز ہیں۔ وہ ایک عظیم انسان اور دین کے متعلق گہرا علم رکھنے والے شخص ہیں۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں