چینی سرمایہ کاروں کی پنجاب میں الیکٹرک کار پلانٹ لگانے میں اظہار دلچسپی

الیکٹرک کار

لاہور، چینی سرمایہ کاروں نے پنجاب میں الیکٹرک کار پلانٹ لگانے میں دلچسی کا اظہار کر دیا۔

وزیر صنعت پنجاب شافع حسین سے چینی سرمایہ کاروں کے وفد نے ملاقات کی، ملاقات میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری اور تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

اس موقع پر چینی سرمایہ کاروں نے پنجاب میں الیکٹرک کار پلانٹ لگانے میں اظہار دلچسپی کیا، ٹیکنیکل ایجوکیشن،زراعت اورای وی کی تیاری میں تعاون بڑھانے پراتفاق کیا گیا۔

خیبر پختونخوا حکومت کا بلا سود قرضہ دینے کا فیصلہ

ملاقات میں شعبہ صحت میں بھی تعاون کے فروغ پربات چیت کی گئی، چینی ہواوے گروپ پاکستان میں 3لاکھ لوگوں کو آن لائن تربیت فراہم کرے گا، صوبائی وزیر صنعت سے ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ پروگرام پر عمل کیلئے پہلے وفاقی حکومت اور پھر کمپنی کے ساتھ معاہدہ کیا جائے گا۔

صوبائی وزیر صنعت نے کہا کہ چین کی متعدد کمپنیوں نے پنجاب میں سرمایہ کاری کر رکھی ہے، انہوں نے کہا کہ آن لائن تربیتی پروگرام کا آغاز پنجاب سے کیا جائے گا، 300ملین ڈالر کے پروگرام کا آغاز گجرات سے کیا جائے گا، اس پروگرام کے تحت 300ہزار موبائل کلینکس بنائے جائیں گے۔


متعلقہ خبریں