سرکاری محکموں میں عارضی نوعیت کی تمام آسامیاں ختم

ملازمین متاثر

وفاقی حکومت نے سرکاری محکموں میں عارضی نوعیت کی تمام آسامیوں کو فوری طور پر ختم کردیا۔

فنانس ڈویژن کے مطابق 3 ستمبر کو کابینہ ڈویژن نے اپنے سرکلر میں ہدایت کی تھی کہ تمام عارضی نوعیت کی آسامیوں کو ختم کردیا جائے۔

اب فنانس ڈویژن کی جانب سے آفس میمورنڈم میں تمام وزارتوں اور ڈویژنوں سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے زیرانتظام محکموں میں کابینہ کے 27 اگست 2024کے فیصلے پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔

سرکاری اسکولوں کے اساتذہ سے ٹیسٹ لینے کا حکم عدالت میں چیلنج

سرکاری محکموں میں چوکیدار، مالی، سکیورٹی گارڈز اور نائب قاصد سمیت متعدد آسامیاں عارضی طور پرتخلیق کی جا تی ہیں اور ان پر بھرتیاں معمول کی بات ہے۔


متعلقہ خبریں