وزیر اعلیٰ پنجاب کا بینائی سے محروم نعت گو اور کرکٹر کوگاڑی کا تحفہ


وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بینائی سے محروم نعت گو اور کرکٹرحافظ محمد علی کوگاڑی کا تحفہ دیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے حافظ محمد علی کو گاڑی کی چابی دی اوردروازہ کھول کر اسے سیٹ پر بٹھایا،کرکٹر اورنعت گوحافظ محمد علی نے گاڑی کاتحفہ دینے پروزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کاشکریہ اداکیا۔

جمہوریت کو بادشاہت میں تبدیل کیا گیا،چیئرمین پی ٹی آئی

حافظ محمد علی کا کہنا تھاوزیراعلیٰ مریم نوازشریف واقعی ماں کے جیسی ہیں،اتنا احساس تو کوئی ماں ہی کرسکتی ہے،مجھے دوسروں کی حقیقت کا پتہ ہے،اس لئے روز اول سے ہی پاکستان مسلم لیگ (ن) کا سپورٹر ہوں۔

یاد رہےحافظ محمد علی نے چند ہفتے قبل وزیراعلیٰ مریم نوازشریف سے ملاقات میں گاڑی کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں