جمہوریت کو بادشاہت میں تبدیل کیا گیا،چیئرمین پی ٹی آئی

Gohar

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے آج جمہوریت کو بادشاہت میں تبدیل کیا گیا،یہ ججز کی تعداد بڑھانا نہیں بلکہ اپنی مرضی کے جج لگاناچاہتے ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج کے قوانین بادشاہت کی مثال ہیں،حکومت نے ہمیشہ کی طرح ا ٓج بھی جلدی میں قوانین پاس کروائے،آج تک کوئی قانون باقاعدہ ایک عمل کے ذریعے نہیں لایا گیا۔

اسموگ ایس اوپیز کی خلاف ورزی پرایک ہزار 74افرادگرفتار

ہر بار اجلاس دو تین گھنٹے کی تاخیر سے شروع ہوا،وزیر قانون کے علاوہ کسی وزیر کو نہیں پتہ آج کون سے قوانین پاس ہوئے۔

65ہزار کیسز التوا کا شکار ہیں،یہ ججز کی تعداد بڑھانا نہیں بلکہ اپنی مرضی کے جج لگاناچاہتے ہیں،آپ ریاست کے ایک ستون کو کمزور کررہے ہیں،یہ عدلیہ سے مرضی کے فیصلے چاہتے ہیں۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں