اسلام آباد پولیس نے شہرمیں بینک ڈکیتیوں میں ملوث ملزم کو سرگودھا سے گرفتار کر لیا۔
اس حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی آئی جی اسلام آباد سید علی رضوی کا کہنا ہے کہ اسلام آباد کی سیکیورٹی ہماری ذمہ داری ہے ،پچھلے دنوں اسلام آباد میں بینک ڈکیتی کی مختلف وارداتیں ہوئیں،الحمد اللہ ڈاکو کو گرفتار کرلیا ہے، مال مسروقہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملزمان کی گرفتاری میں سی ٹی ڈی اور سی آئی اے نے دن رات کام کیا،ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیکنالوجی اور جدید ذرائع بروئے کار لائے گئے۔
کچے کے ڈاکوؤں پر ڈرون سے حملہ، 9 ڈاکو ہلاک
ان کا کہنا تھا کہ ملزم کا تعلق سرگودھا سے ہے اور اس کی عمر 24سال ہے ،یہ ڈاکو اسلام آباد میں پچھلے 4سال سے الیکٹریشن کا کام کرتا تھا اور اسلام آباد کی گلیوں سے واقف تھا،ملزم ان پڑھ اور نفسیاتی اور فلموں سے متاثر معلوم ہوتا ہے۔