توشہ خانہ ٹو ، عمران خان کی درخواست پر ایف آئی اے سے جواب طلب

اسلام آباد ہائیکورٹ

اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی درخواست پر ایف آئی اے کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

عدالت عالیہ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے بانی پی ٹی آئی کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت کی درخواست پر سماعت کی ، بانی پی ٹی کی جانب سے وکیل سلمان صفدر پیش ہوئے۔

توشہ خانہ ٹو، بشریٰ بی بی کی ضمانت کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج

عدالت نے ایف آئی اے کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی ۔

واضح رہے کہ اسپیشل جج سینٹرل نے بانی پی ٹی آئی کی ضمانت مسترد کر دی تھی جبکہ بشریٰ بی بی کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور ہو چکی ہے۔


متعلقہ خبریں