سندھ پولیس کے افسران و ملازمین کیلئے نئی ہیلتھ انشورنس پالیسی کا آغاز


سندھ پولیس کے افسران و ملازمین کیلئے یکم نومبر سےنئی ہیلتھ انشورنس پالیسی کا آغاز ہوگیا ہے۔

سندھ پولیس کے ملازمین یا اہلخانہ 200 نجی اسپتالوں سے 10 لاکھ تک کا علاج کراسکیں گے،حکومت سندھ کی جانب سے ہیلتھ انشورنس کی مد میں رقم جاری کردی گئی۔

خیبر پختونخوا حکومت کا پی آئی اے کی خریداری میں دلچسپی کا اظہار

آئی جی سندھ غلام نبی میمن کا کہنا ہے ہیلتھ پالیسی کا یہ پہلا اور ابتدائی سال ہے،ہمیں ہیلتھ پالیسی کی سہولت کو کامیاب بنانا ہے۔

یقینی بنائیں کہ دستاویزی کارروائی علاج میں تاخیر کا سبب نہ بنے۔


متعلقہ خبریں