اداکارہ نرگس پر شوہر کا تشدد 

نرگس

پاکستانی اداکارہ نرگس کو شوہر نے  پیسوں کے تنازع پر  تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

اداکارہ کے بھائی نے پولیس کو بتایا کہ  میری بہن کو ان کا شوہر انسپکٹر ماجد بشیر روزانہ میری بہن پر تشدد کرتا ہے تشدد کے نشانات ان کے چہرے پر بھی موجود ہیں۔

آئمہ بیگ کو بطور اداکارہ توپسند کر سکتے ہیں،گلوکارہ نہیں، سارہ رضا خان

پولیس کا کہنا ہے کہ جھگڑے کے بعد اداکارہ  گزشتہ رات تھانے بھی آئیں لیکن ابھی تک کوئی درخواست نہیں دی،اگر کوئی درخواست موصول ہوئی تو قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

یاد رہے کہ اداکارہ نے چند برس پہلے  پولیس کے انسپکٹر ماجد بشیر سے شادی کی تھی، نرگس شادی کے بعد شوبز کی دنیا کو خیر باد کہہ کر بیوٹی سیلون چلا رہی ہیں۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں