یو ٹیوبر کی جانب سے چیف جسٹس کی تصویر لینے پر سپریم کورٹ کے ایس پی سکیورٹی کو ہٹا دیا گیا

جسٹس یحییٰ آفریدی

یوٹیوبر کی جانب سے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی تصویر لینے پر سپریم کورٹ کے ایس پی سکیورٹی کو ہٹا دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سپریم کورٹ کی مسجد میں نماز ادا کر رہے تھے، انہوں نے سلام پھیرا تو وہاں موجود یوٹیوبر نے ان کی تصویر بنائی۔

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے 8 نومبر کو جوڈیشل کونسل کا اجلاس طلب کر لیا

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے سکیورٹی اسٹاف کو بلا کر پوچھا ایس پی سکیورٹی کہاں ہیں؟ ان کو بتایا گیا ایس پی سکیورٹی سرکاری میٹنگ کے لیے نکلے ہیں۔

ذرائع کے مطابق  چیف جسٹس نے ایس پی سیکیورٹی کا سپریم کورٹ سے ٹرانسفر کا حکم جاری کر دیا جس کے بعد نئے ایس پی سیکیورٹی نے سپریم کورٹ سکیورٹی کا چارج سنبھال لیا۔

 


متعلقہ خبریں