اسلام آباد ہائیکورٹ کا بانی پی ٹی آئی سے بہن کی ملاقات کرانے کا حکم

اسلام آباد ہائیکورٹ

اسلام آباد ہائیکورٹ نے نورین نیازی کی 26 اکتوبر کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرانے کا حکم دیدیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے بانی پی ٹی آئی سے بہن نورین نیازی کی ملاقات کرانے کی درخواست پر سماعت کی۔

ذاتی معالجین سے طبی معائنہ ، عمران خان نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا

عدالت نے نورین نیازی کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرنے کاحکم دیتے ہوئے کہا کہ 25 اکتوبر تک پابندی ہے، 26 کو بانی پی ٹی آئی سے بہن کی ملاقات کرائیں ، بعد ازاں عدالت نے کیس کی سماعت 28 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔

واضح رہے پنجاب حکومت نے اڈیالہ جیل میں ملاقاتوں پر 18 اکتوبر تک پابندی لگائی تھی جس کے بعد پابندی میں توسیع کر دی گئی تھی۔


متعلقہ خبریں