پاکستان برکس کی رکنیت کیلئے پر امید ہے، دفتر خارجہ

Zohra Baloch

اسلام آباد: دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ پاکستان نے برکس کی رکنیت کے لیے درخواست دے دی ہے۔ اور برکس کی رکنیت کے لیے پرامید ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو برکس اجلاس میں مدعو نہیں کیا گیا ہے۔ اور پاکستان برکس کا رکن نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے برکس کی رکنیت کے لیے درخواست دی ہے اور امید کرتے ہیں کہ برکس پاکستان کو جلد رکنیت دے گا۔ وزیر خارجہ اسحاق ڈار ساموا میں دولت مشترکہ اجلاس میں شریک ہیں اور انہوں نے ملکی ترقی کے لیے نوجوانوں کو بااختیار بنانے پر زور دیا ہے۔ اسحاق ڈار نے یوتھ پروگرام کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا۔

ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ وزیر خارجہ نے کامن ویلتھ ایشیا یوتھ الائنس کے آغاز پر بات کی اور ماحولیاتی بہتری کے لیے نوجوانوں کی کاوشوں کو بھی سراہا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے بھارت کے ساتھ گردوارہ کرتار پور کی 5 سالہ توسیع کی تجدید کی ہے۔ لیکن پاکستان نے کبھی جموں و کشمیر میں بھارتی آئین کی عملدآری کو تسلیم نہیں کیا۔ برکس میں بھارت کی جانب سے پاکستان کی شمولیت کی حمایت کا علم نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آئی ایم ایف کے نئے قرض پروگرام سے پاکستانی قرضوں میں اضافہ ہوگا، رپورٹ

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ چارٹر کا مضبوط حمایتی ہے۔ پاکستان اور روس کے درمیان گہرے تعلقات ہیں جبکہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان دیرینہ تعاون پر مبنی تعلقات ہیں۔ پاکستان کے اندرونی معاملات پر تبصرہ سفارتی آداب کی خلاف ورزی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیلی افواج غزہ میں نسل کشی کر رہی ہیں اور پاکستان لبنان میں یواین امن دستوں کو نشانہ بنانے کی مذمت کرتا ہے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں