صوبائی وزرا کی تنخواہوں، الاؤنسز اور استحقاق ترمیمی بل خیبر پختونخوا اسمبلی میں پیش کردیا گیا ہے۔
وزرا کی تنخواہوں اور الاؤنسز سے متعلق بل وزیر قانون آفتاب عالم نے پیش کیا،مجوزہ بل کے مطابق خیبر پختونخوا کے وزرا کو مکان کی تزئین و آرائش کیلئے 10 لاکھ روپے دیئے جائیں گے۔
سونے کی فی تولہ قیمت میں 1100روپے کااضافہ
سرکاری گھر نہ ہونے کی صورت میں وزرا کو ماہانہ 2لاکھ روپے کرایہ دیا جائے گا،صوبائی کابینہ ممبران ذاتی گھر کے استعمال پر بھی 2لاکھ روپے کرایہ وصول کریں گے۔
10لاکھ روپے میں تزئین و آرائش ، ریفریجریٹر اور ائیر کنڈیشنر بھی خریدا جا سکے گا،وزارت ختم ہونے پر سرکاری خرچ پر خریدی گئی اشیا واپس کی جائیں گی۔