ذاتی معالج سے بانی پی ٹی آئی کے طبی معائنے میں کیا حرج ہے ؟ اسلام آباد ہائیکورٹ

اسلام آباد ہائیکورٹ

اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی ذاتی معالجین سے طبی معائنہ کرانے کی درخواست پر سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو نوٹس جاری کر دیا۔

عدالت عالیہ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے بانی پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت کی ، خالد یوسف ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔ اسٹیٹ کونسل نے کہا کہ 15 اکتوبرکو پمز میڈیکل بورڈ نے چیک اپ کیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس گل حسن اورنگزیب ، جسٹس طارق اور جسٹس ارباب طاہر کی کاز لسٹ منسوخ

جسٹس گل حسن اورنگزیب نے کہا کہ آپ لوگوں کو فرق کیا پڑتا ہے، ایشو کیا ہے؟ اگر ذاتی معالج ڈاکٹر فیصل سلطان بانی پی ٹی آئی کا طبی معائنہ کریں تو کیا حرج ہے ؟۔

جسٹس گل حسن اورنگزیب نے کہا کہ سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو کل کے لیے نوٹس کر رہا ہوں ، کل فیصلہ کروں گا، بعد ازاں عدالت نے سماعت کل تک ملتوی کر دی۔


متعلقہ خبریں