اڈیالہ جیل میں قیدیوں سے ملاقاتوں پر پابندی میں مزید توسیع

Adyala Jail

پنجاب حکومت نے اڈیالہ جیل میں قیدیوں سے ملاقاتوں پر پابندی میں مزید توسیع کر دی ہے۔

ذرائع کے مطابق ملاقاتوں پر پابندی تا حکم ثانی رہے گی ، ملاقاتوں پر پابندی کا فیصلہ سکیورٹی خدشات کے باعث کیا گیا، جیل میں ملاقاتوں پر پابندی کا اطلاق سیاسی قیدیوں سمیت عام قیدیوں پر بھی ہو گا۔

افسر کیسے غائب ہو گیا ، اڈیالہ جیل انتظامیہ کو پتہ ہی نہیں ، ریاست کی رٹ کہاں گئی ؟ لاہور ہائیکورٹ

واضح رہے کہ پنجاب حکومت نے 4 اکتوبر سے 18 اکتوبر تک اڈیالہ جیل میں ہر قسم کی ملاقاتوں پر پابندی عائد کی تھی، 18 اکتوبر کو جیل ملاقاتوں پر پابندی میں 2 روز کی توسیع کی گئی تھی۔


متعلقہ خبریں