اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی ، 86 ہزار کی حد بحال ، ڈالر مزید سستا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران زبردست تیزی ، ایک مرتبہ پھر 86 ہزار کی حد عبور کر لی جبکہ ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر بھی مستحکم ہو گئی ہے۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان اسٹا ک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا جس میں تھوڑی دیر بعد زبردست تیزی دیکھنے میں آئی۔

انٹر بینک میں ڈالر مہنگا ، اسٹاک ایکسچینج میں ملا جلا رجحان

پاکستان اسٹاک مارکیٹ کے 100 انڈیکس میں 535 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تاہم آخری سیشن کاروبار میں مزید تیزی آ گئی اور انڈیکس 821 پوائنٹس کے اضافے سے 86 ہزار 21 کی سطح پر پہنچ گیا۔

دوسری جانب ڈالر کو ایک اور دھچکا لگ گیا ، انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 11 پیسے کی کمی واقع ہوئی جس سے امریکی کرنسی کی قیمت 277 روپے 50 پیسے پر آ گئی۔


متعلقہ خبریں