26 ویں آئینی ترمیم کے مسودے کی منظوری کیلیے وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری ہے۔
وزیراعظم شہبازشریف کی زیر قیادت اجلاس میں وفاقی وزرا عطا تارڑ ، محمد اورنگزیب ،مصدق ملک موجود ہیں۔
ان کے علاوہ خواجہ آصف، اسحاق ڈار ،محسن نقوی اور احسن اقبال بھی اجلاس میں شریک ہیں۔
دوسری جانب سینیٹ کا اجلاس آدھے گھنٹے کے لیے ملتوی کیا گیا ہے جب کہ قومی اسمبلی کا اجلاس کل صبح ساڑھے گیارہ بجے تک ملتوی کردیا گیا ہے۔
