مجوزہ آئینی ترمیم سے متعلق مولانا فضل الرحمان اور بلاول بھٹو کی اہم ملاقات

Bilawal and Molana

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری اور سربراہ جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی ف) مولانا فضل الرحمان کی مجوزہ 26ویں آئینی ترمیم سے متعلق بیٹھک ہوگئی۔

بلاول ہاؤس کراچی میں ہونے والی ملاقات میں فریال تالپور، سید نوید قمر، شازیہ مری، وزیراعلیٰ مراد علی شاہ، نثار کھوڑو اور مرتضیٰ وہاب بھی موجود تھے۔

جے یو آئی ف کے وفد میں سینیٹر کامران مرتضیٰ، عثمان بادینی، مولانا اسجد محمود، مولانا اسعد محمود، مولانا ضیاء الرحمان، راشد محمود سومرو، ناصر محمود سومرو اور مولانا عبیدالرحمان شامل تھے۔

ترجمان بلاول ہاؤس کے مطابق بلاول بھٹو اور مولانا فضل الرحمان کی ملاقات میں ملکی سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان کے مطابق دونوں سیاسی جماعتوں کی قیادت نے اس دوران مجوزہ 26ویں آئینی ترمیم سے متعلق بات چیت کی۔

بلاول ہاؤس کے ترجمان کے مطابق اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری اور مولانا فضل الرحمان نے پاکستان میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے اجلاس کو خوش آئند قرار دیا۔

ترجمان کے مطابق دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ ایس سی او اجلاس خطے میں استحکام میں معاون ہوگا۔


متعلقہ خبریں