شنگھائی تعاون تنظیم کانفرنس میں شرکت کیلئے چین کے وزیراعظم لی چیانگ 11 سال بعد 4 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے ہیں ، وزیراعظم شہباز شریف نے نور خان ایئربیس پر چینی وزیراعظم کا استقبال کیا۔
اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ چینی ہم منصب کو خوش آمدید کہتے ہوئے خوشی ہوئی، چینی وزیراعظم کا تاریخی دورہ ہماری دوستی کو مزید مضبوط اور گہرا کرے گا۔
چینی وزیر اعظم لی چیانگ کا 11 سال بعد پاکستان کا دورہ، شہباز شریف نے استقبال کیا
شہباز شریف نے کہا کہ ہم موجودہ اقدامات بالخصوص سی پیک پر پیشرفت کا جائزہ لیں گے اور تعاون کے فروغ سے متعلق نئی راہیں بھی تلاش کریں گے۔
دوسری جانب چینی وزیر اعظم لی چیانگ نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ جیسے ہی جہاز سے اترا، مجھے گرم جوشی سے خوش آمدید کہا گیا، پاکستانی عوام کی گہری ، برادرانہ دوستی اور مہمان نوازی نے متاثر کیا۔
خطے میں پائیدار امن ایس سی او رکن ممالک کی ذ مہ داری ہے ،شہباز شریف
چینی وزیر اعظم نے کہا کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف کی دعوت پر پاکستان کا دورہ کرنے پر بہت خوشی ہے، شنگھائی تعاون تنظیم سربراہان حکومت کی 23 ویں کانفرنس میں شرکت کرنے پر خوشی ہو رہی ہے۔
لی چیانگ نے مزید کہا کہ پاکستان ایک اہم ترقی پذیر ملک، ابھرتی ہوئی منڈی اور بڑا مسلم ملک ہے، پاکستان چین کا ہر موسم کا اسٹریٹجک تعاون کرنے والا ساتھی اور آہنی دوست ہے۔
ایس سی او کانفرنس ، پلان کے مطابق روٹ لگایا جائے گا، اسلام آباد انتظامیہ
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو چینی عوام بہت پسند کرتے ہیں اور سراہتے ہیں، 73سال میں دونوں ممالک نے مستقل اعتماد قائم رکھا اور ایک دوسرے کی حمایت کی۔ چین پاکستان تعلقات دوطرفہ ریاستی تعلقات کی ایک عمدہ مثال بن گئے ہیں۔