مدعو نہ ہونے کے باعث افغانستان شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت نہیں کرے گا

شنگھائی تعاون تنظیم

افغانستان شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان اجلاس میں شرکت نہیں کرے گا۔ ایس سی او سیکرٹریٹ کی جانب سے کو دعوت نہیں دی گئی۔

سفارتی ذرائع کے مطابق افغانستان کو ایس سی او اجلاس میں شرکت کی دعوت نہیں دی گئی، پاکستان نے بطور ایس سی او چیئر افغانستان کی شرکت میں رکاوٹیں نہیں ڈالیں، افغانستان ایس سی او کا ممبر نہیں، آبزرور ریاست ہے اور غیر فعال ہے۔

بھارتی وزیر خارجہ شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کیلئے پاکستان آئیں گے

سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ افغانستان 7 جون 2012 کو ایس سی او کا آبزرور بنا اور ستمبر 2021 سے غیر فعال ہے، امارات اسلامی افغانستان نے ایس سی او افغان معاہدے کی اکثر شقوں کو تسلیم نہیں کیا۔

ذرائع کے مطابق امارت اسلامی کے لیے ایس سی او افغان معاہدے کو تسلیم کرنا ضروری ہے، ایس سی او سربراہان اجلاس میں ڈائیلاگ پارٹنرز کو بھی مدعو نہیں کیا گیا، ایس سی او سیکرٹریٹ نے صرف آبزرور رکن منگولیا کو مدعو کیا ہے۔

 


ٹیگز :
متعلقہ خبریں