کوئٹہ سے اندرون ملک ٹرین سروس ڈیڑھ ماہ بعد بحال

ٹرین سروس

بولان میں دہشت گردی سے تباہ ہونے والے ریلوے پل کی مرمت مکمل ہونے کے بعد کوئٹہ سے اندرون ملک ٹرین سروس ڈیڑھ ماہ بعد بحال ہو گئی۔

کوئٹہ سے جعفر ایکسپریس مسافروں کو لے کر پشاور روانہ ہو گئی۔ ڈی ایس ریلوے عمران حیات کا کہنا تھا کہ 46 دن بعد ٹرین سروس بحال کر دی ہے۔

ڈیڑھ ماہ کے ریکارڈ ٹائم میں متاثرہ پل کو بنا کر ٹرین سروس بحال کی ہے، پل پاکستان ریلویز کے فنی ٹیم نے خود بنایا۔

اعظم سواتی کی چودھری نثار کو پی ٹی آئی میں شمولیت کی دعوت

انہوں نے کہا کہ کراچی سے آج بولان میل کوئٹہ کی طرف روانہ ہوگی جس کے لیے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں۔

اس موقع پر مسافروں کا کہنا تھا کہ خوشی کی بات ہے کہ ٹرین بحال ہوئی ہے، ٹرین سروس معطل ہونے سے کافی مشکلات کا سامنا رہا۔


متعلقہ خبریں