آئینی ترامیم ، بیرون ملک موجود حکومتی اراکین کو واپس آنے کی ہدایت

parliment

حکومت کی جانب سے آئینی ترامیم کیلئے تعداد پوری کرنے کیلئے اپنے بیرون ملک دوروں پر موجود اراکین پارلیمنٹ کو 15 اکتوبر تک ہر صورت واپس آنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق اس وقت 10 سے 15 حکومتی ارکان قومی اسمبلی و سینیٹ ملک سے باہر ہیں، ان میں ڈاکٹر طارق فضل چودھری اور پیپلز پارٹی کے سید خورشید شاہ بھی شامل ہیں۔

بجلی کی پیداوار اور خرید کیلئے انڈپینڈنٹ ملٹی پلیئر مارکیٹ بنانے کی منظوری

سینیٹرز میں پیپلز پارٹی کے رانا محمود الحسن، باپ پارٹی کے دنیشن کمار بیرون ملک موجود ہیں جبکہ سینیٹر عبدالقادر بھی بیرون ملک دورے پر گئے ہوئے ہیں۔

دوسری جانب تحریک انصاف کے ایم این اے ریاض فتیانہ اور سینیٹر فیصل سلیم بھی ملک سے باہر ہیں۔


متعلقہ خبریں
WhatsApp