عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی کے بعد پاکستان کی مقامی مارکیٹ میں بھی سونا سستا ہوگیا ہے۔
آل صرافہ اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق منگل کو 24 کیرٹ فی تولہ سونے کے قیمت 1000 روپے کم ہو کر 274700 روپے ہوگئی۔
ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کا بھاؤ 857 روپے کم ہوکر 235511 روپے ہوگیا۔
عالمی منڈی میں سونے کے دام 9 ڈالر گھٹ کر 2647 ڈالر پر آ گئے ہیں۔
